آپ بیتی
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے آج سے 9سال قبل اپنے سکول میں پہلی جماعت میں داخلہ لیا۔ سکو ل میں پہلادن میرے لیے بہت عجیب تھا۔ میرے ابومیری انگلی پکڑ کر مجھے سکول لائے۔ مجھے کلاس میں بٹھایااوراستاد صاحب کے حوالے کرکے جب چلنے لگے تومیں رونے لگاپھردوسرے دن میں سکول نہ آیا۔ ابوبہت ناراض ہوئےپھرمیں نے سکول آنا شرو ع کردیا۔ آج میں نویں جماعت میں ہوں۔ اورروزانہ سکول آتاہوں۔ ان نوسالوں میں بہت کچھ سیکھاہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ گیمیں بھی کھیلیں ہیں اور تعلیم بھی حاصل کی ہے ۔
سکول میں میرے اساتذہ بڑی محنت سے پڑھاتے ہیں ۔ہیڈ ماسٹر صاحب بہت ہی شفیق اور رحم دل انسان ہیں ۔میں نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں ۔