ماسک کی آپ بیتی
ک ذرا سنیئے میری آوارگی کی داستان
میں کہاں تھا کس لیے اوراس طرح پہنچا یہاں
میں ایک ماسک ھوں ۔مجھے مختلف قسم کے رنگوں اور کپڑوں سے بنایا جاتا ہے ۔
2019تک لوگ مجھ سے واقف نہ تھے اب مجھے مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔کرونا کی آ مد نے میری شہرت کو چار چاند لگا دیے ۔مجھے ایک بچہ میڈ یکل سٹور سے خریدنے کے لئے آ یا۔وہاں میری قیمت پر بحث کی گئی ۔ آ خر بچہ مجھے خرید کر اپنے ساتھ لے گیا۔ وہ جہاں بھی جاتا مجھے اپنے ساتھ لے کر جاتا ۔میں ہر وقت اس کے بیگ میں رہتا اور ضرورت پڑ نے پر وہ مجھے اپنے منہ پر لگا لیتا کیونکہ میں اسے صاف اور جراثیم سے پاک سانس لینے کے لئے ھوامہیا کرتا ہوں ۔
جب تک بکے نہ تھےکوئ پوچھتا نہ تھا
تو نے خرید کر مجھے انمول کر دیا
ایک دن میں اس کے چھوٹے بھائی کے ہاتھ لگ گیا اس نے میری سٹرلنگ توڑ دی۔بعد میں مجھے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔اسے میری اہمیت کا اندازہ نہ تھا کہ میں کرونا سے لڑ تی عوام کے لئے کتنا اہم ہوں ۔بالکل اسی طرح بچے کی طرح نا سمجھ لوگ میری اہمیت سے ناواقف ہیں۔