02

آج کے جدید دور میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی اہمیت سے سب لوگ آگاہ ہیں. تعلیم کے فروغ کے لیے ای میگزین کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی .جناب ڈاکٹر احتشام انور سیکریٹری سکولز ایجوکیشن (جنوبی پنجاب) کے علمی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روشنی ڈیجیٹل میگزین کا اجراء کیا گیا ہےضلعی ادارتی بورڈ نے دن رات کی محنت سے ویب سائٹ کی تیاری ، ای میگزین کی کمپوزنگ ، مواد کی اصلاح ، ایڈیٹنگ اور طلبہ کی ذہنی سطح کے مطابق ادبی تحریروں کا انتخاب کیا . اسی طرح اساتذہ اور بچوں نے اپنے اپنے سکول کی بھرپور نمائندگی کی اور قابل قدر سربراہان ادارہ کی سرپرستی میں دلچسپ معلوماتی اور یادگار ادبی تحریریں بھجوائیں . تخلیق کسی فرد واحد کی میراث نہیں مختلف تخلیقی اذہان اور منفرد تخلیقات سے ایک ادبی گلدستہ ترتیب پاتا ہے . بچوں کا ادب بڑی احتیاط’ توجہ اورذہنی نشوونما کی ضروریات کا متقاضی ہوتا ہے .سال 2020 میں کووڈ ۱۹ نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہاں تعلیم کے شعبے پر بھی گہرے اثرات ڈالے ہیں اور تعلیمی و ادبی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں . ایسے پرآشوب دور میں روشنی ڈیجیٹل میگزین طلبہ کی تخلیقی آبیاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی ضرورتوں کو بھی پورا کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا۔ جس طرح ایک نوزائیدہ بچے کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح یہ نو آمد میگزین بھی تجاویز و آراء کا طالب ہے. اس ای میگزین کو بہتر سے بہترین اور خوب سے خوب تر بنانے کے لیے آپ سب کے تعاون ہمیشہ درکار رہے گا. اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو کامیابی سے ہمکنار کرے آمین

توکل حسین
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سیکنڈری ) ضلع لیہ
(مدیر اعلی)
روشنی میگزین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *