تعلیمی تاریخی پس منظر کے لحاظ سے ضلع لیہ کی تعلیمی ترقی کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ ضلع لیہ کی سرزمین پر پہلا تعلیمی ادارہ 1852میں کروڑ تحصیل میں ٹبی خورد کےمقام پر پرائمری سکول کا قیام عمل میں لایا گیاااور دوسرا تعلیمی ادارہ 1896میں بطور پرائمری سکول (آج کا ماڈل ہائی سکول لیہ )قائم ہوا1905 میں بطور پرائمری سکول (آج کا گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ) قائم ہوا اس طرح 53 سال میں چار ادارے بنے اور اس کے بعد سال 2020 تک ضلع لیہ میں بڑی تیزی سے تعلیمی اداروں کا اضافہ ہوا آج لیہ کی سرزمین پر1512 گورنمنٹ سکولز ہیں اور لیہ میں 3 لاکھ طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ لیہ کا تعلیمی ریٹ 74 فیصد ہے .مزید پڑھیں
آج کے جدید دور میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی اہمیت سے سبھی آگاہ ہیں. تعلیم کے فروغ کے لیے ای میگزین کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی تھی .جناب ڈاکٹر احتشام انور سیکریٹری سکولز ایجوکیشن (جنوبی پنجاب) کے علمی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روشنی ڈیجیٹل میگزین کا اجراء کیا گیا ہےضلعی ادارتی بورڈ نے دن رات کی محنت سے ویب سائٹ کی تیاری ، ای میگزین کی کمپوزنگ ، مواد کی اصلاح ، ایڈیٹنگ اور طلبہ کی ذہنی سطح کے مطابق ادبی تحریروں کا انتخاب کیا.اسی طرح اساتذہ اور بچوں نے اپنے اپنے سکول کی بھرپور نمائندگی کی اور قابل قدر سربراہان ادارہ کی سرپرستی میں دلچسپ معلوماتی اور یادگار ادبی تحریریں بھجوائیں .مزید پڑھیں