تین لالچی دوست
کسی گا ؤں میں تیں نوجوان رہتےتھے۔وہ پکے دوست تھے۔انہوں نے ایک لمبے سفر کا فیصلہ کیا۔ایک دن وہ سفر کے لیٰےروانہ ہوئے۔سفر کے دوران کسی درخت کے نیچے انہیں ایک تھیلی ملی۔ جب انہوں نے اسے کھولا۔تو وہ سونے سے بھری ہوئی تھی۔وہ بہت خوش ہو ئےاور خو شی سے اچھلنے لگے۔ انہو ں نے سونا آپس میں تقسیم کر نے کا فیصلہ کیا۔ دراصل ہر ایک چاہتا تھاکہ سارا سونا اسے ملے۔انہیں بھوک محسوس ھو رہی تھی۔ ان میں سے ایک کھانا لینے چلا گیا۔ اس نے کھانے میں کچھ زہر ملا دیا۔ باقی دونوں نے سوچا کہ اسے مار دیا جائے۔ اس لیے جب وہ واپس آیا تو انہوں نے اسے مار دیا۔ جب دوسرے کھانا کھانے بیٹھے تو وہ بھی موقع پر مر گئے۔
نتیجہ:۔ لا لچ بری بلا ہے۔