56881

مِس ندا بچوں کو مثالی طالب علم کا بتا رہی تھیںاتنے میں ایک طالبہ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی۔

Miss May I Come In

جی آجائیں وہ سردی کی وجہ سے سوں سوں کر رہی تھی۔ کیا تم سردی سے بچنے کی تدبیر کیوں نہیں کرتی۔ مِس روزانہ اُبلا انڈہ کھاتی ہوں۔ بھئی گرم اور اونی کپڑے پہنا کرو اور سر پر اونی ٹوپی لیا کرو اور خود کو خوب ڈھانپ کر رکھا کرو۔

مِس جی یہ سمارٹ ہے اس پر جناح کیپ اچھی لگے گی۔ سب طالبات ہنسنے لگیں۔

بھئی اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے۔ مگر ہر کسی کو جناح کیپ اچھی نہیں لگتی۔

مِس جی کیا جناح کیپ قائد اعظم نے متعارف کروائی تھی۔ ایک طالبہ نے پوچھا۔جی نہیں۔

چلو میں آج آپ کو اس کے بارے میں ایک انفارمیشن دیتی ہوں کہ جناح کیپ قائد اعظم کی تھی ہی نہیں مگر اُن کے نام سے مشہور ہوئی۔

کیا مطلب مِس جی؟ پھر یہ اُن کے نام سے کیوں مشہور ہوئی۔

چلیں اس بہانے میں آپ کو ایک مثالی انسان کے بارے میں بھی کُچھ بتا دوں۔

یہ غالباً1935ءکی بات ہے کہ راجہ محمود کی قیام گاہ لکھنو


¿ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ہو رہا تھا۔ اس موقعہ پر قائد اعظم اور مسلمانوں کے سرکردہ افراد بھی جمع تھے۔ وہاں نواب اسماعیل خان بھی اسی دلان میں قائد اعظم سے ملے۔ وہ بے عیب اور سیاہ سموری ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ قائد اعظم نے نواب اسماعیل خان کی ٹوپی کی طرف متوجہ ہوئے اور پوچھنے لگے آپ کی یہ کیپ بہت پیاری لگ رہی ہے۔ کُچھ دیر کے لیے دے سکتے ہیں نواب صاحب نے خوش خُلقی سے ٹوپی قائد اعظم کو دی اور پہننے کی درخواست کی۔

قائد اعظم اُٹھ کر برابر والے کمرے میں آگئے اور قد آور شیشے میں خود کو دیکھنے لگے یہ سموری ٹوپی انہیں بہت اچھی لگی۔ انہوں نے واپس آکر ٹوپی نواب صاحب کو واپس کرنا چاہی مگر انہوں نے لینے سے انکار کر دیا اور کہا یہ آپ کو بہت اچھی لگ رہی ہے۔ قائد اعظم نے تجویز مان لی ۔

اجلاس میں پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کا مجمع تھا۔ لوگوں نے آپ کو اس لباس میں دیکھا تو زبردست استقبال کیا۔ قائد اعظم کو بھی یہ لباس پہن کر بے انتہاءمسرت ہوئی۔

لکھنو


¿ کا یہ جلسہ بہت کامیاب رہا یہ سموری ٹوپی اُس دن سے جناح کیپ بن گئی۔

مِس جی اب کسی کو بھی پتہ نہ ہوگا کہ یہ سموری ٹوپی کس کی تھی اور کیسے مشہور ہوئی۔

جی بالکل لکھنو


¿ کے اُس جلسہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کو پہننا شروع کر دیا اور ایسی شہرت کسی لباس کو حاصل نہیں ہوئی جتنی جناح کیپ اور شیروانی کو حاصل ہوئی۔

مِس جی جناح کیپ کی یہ انفارمیشن تو واقعی بہت دلچسپ اور معلوماتی تھی ۔ ہمیں اس کے بارے میں پہلے بالکل معلوم نہ تھا۔ مِس جی اتنی اہم انفارمیشن سے آگاہ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *