کرونا وائرس
کرونا وائرس ایک انتہائی مہلک وائرس ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے کرونا وائرس کی حالیہ دوسری لہرکو مختلف ممالک کی جانب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس. تشویشناک صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان حالات میں لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے؛
احتیاطی تدابیر
لوگوں سے نہ ہاتھ ملایئں اور نہ ہی گلے ملیں۔
ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن کے ساتھ کم از کم بیس سیکنڈز کے لیے ضرور دھوئیں۔
بغیر دھلے ہاتھوں کے ساتھ آنکھوں، ناک یا منہ کو نہ چھوئیں۔
کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو کہنی سے ڈھانپ لیں۔
استعمال شدہ ٹشو کو فی الفور کوڈا دان میں ڈالیں۔
ہجوم میں جانے کی بجائے گھروں میں رہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے حالات میں اگر آپ بخار، نزلہ یا کھانسی میں مبتلا ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں