ہمارا ضلع
ہمارا ضلع لیہ ہے۔ جو کہ ابتدائی طور پر 1901ء میں میانوالی کے نئے ضلع میں منتقل ہو گیا۔بعد میں یہ ضلع مظفر گڑھ کا حصہ بنا۔1875ء میں میونسپلٹی قائم کی گئی۔جب کہ 1982ء میں تحصیل لیہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر کاد رجہ دے دیاگیا۔جو کہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے وہ یہ ہیں۔لیہ، کروڑ لعل عیسن،چوبارہ
ہمارے ضلع کا ہیڈ کوارٹر لیہ شہرہے۔ اس کا صوبہ پنجاب ہے۔ہمارے ضلع کی تین تحصیل ہیں۔ہمارے ضلع کے جنوب میں ضلع مظفر گڑھ ہے جو کہ بہت قدیم ضلع ہے۔اس کے مشرق میں ضلع جھنگ ہے۔اس کے شمال میں ضلع بھکرہے۔ ہمارے ضلع کے مغرب میں دریائے سندھ بہتا ہے جو کہ ہمارے ضلع کو سرسبز و شاداب بناتا ہے۔ضلع لیہ صوبہ پنجاب کا زرخیز ترین ضلع ہے۔یہاں کھیتی باڑی زیادہ ہوتی ہے۔یہاں کی فصل اناج،کپاس ہے جوکہ دوسرے ممالک کو بھیجی جاتی ہیں اور ہمارا ضلع زرمبادلہ کماتا ہے۔پاکستان کی زیادہ تر نہریں صوبہ پنجاب میں ہیں اور 80%زرعی علاقے کاانحصار بھی اسی نہری پانی پر ہے۔ضلع لیہ میں بہت اچھے کالج اور یونیورسٹیاں ہیں،ہمارے ضلع میں تعلیمی نظام بہت اچھا ہے اور اسکا رزلت100%ہوتاہے۔ہمارے ضلع میں بچوں کو پرائمری سے میٹرک تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ضلع لیہ کی بڑی ہسپتالDHQہے۔یہاں مریضوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ہمارے ضلع کا انتظام ضلعی انتظامیہ کے ذمہ ہوتا ہے۔ ضلع انتظامیہ ضلع کے لیے قواعد و ضوابط بناتی ہے۔ضلع لیہ کے بہت سے چھوٹے بڑے شہرہیں جن میں سے تین بڑے شہر ہیں جن کو اب سب تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے۔وہ یہ ہیں۔1۔چوک اعظم جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹربھی میسر کیا گیا ہے۔2۔فتح پور کو عوام کی سہولت اور صحت کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹرامہ سینٹر سے نوازا گیا ہے۔3۔کوٹ سلطان یہ بھی ہمارے ضلع لیہ کا دیدہ زیب شہر ہے۔