56881

عاصمہ: السلام علیکم، سائرہ کیسی ہو آج سکول کیوں نہیں آئی۔    

سائرہ: وعلیکم سلام، میں ٹھیک ہوں کام تھا اس لیے نہیں آئی۔         

عاصمہ:سکول کی چھٹیاں ہو گئ ہیں سنا ہے ایک وبا جس کا نام کرونا ہے نے ہمارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اللہ تعالی ہمارے ملک کو اس وبا سے بچائے امین

سائرہ: میں نے ایسا کچھ نہیں سنا ہےاور نہ ہی مجھے کسی نے بتایا ہے عاصمہ آپ اس وبا کے بارے میں کیا جانتی ہواوراس کی علامات کیا ہیں؟

عاصمہ : جی سائرہ میں نے ٹی وی پہ اس وبا کےبارے سنا ہے اور یہ بہت خطرناک ہے

اس کی علامات سردرد نزلہ،زکام، بخار،کھانسی اور جسم میں درد ہے

سائرہ: عاصمہ مجھے یہ بتاو اس وبا سے کیسے بچا جا سکتا ھے

عاصمہ: سائرہ میں آپکو اس وبا سے بچنے کی کچھ احتیاطی تد بیر بتاتی  ہوں

٭ماسک کا استمال کریں ٭ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں ٭رش والی جگہ پہ نہ جائیں ٭ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے کی چیزیں استمال کرنے سے گریز کریں

سائرہ : عاصمہ آپکا شکریہ میں ان  احتیاطی تد بیر پہ عمل کروں گئ اور دوسروں کو بھی کہوں گئ اللہ تعالی ہمیں اس وبا سے بچائے آمین

عاصمہ : آمین سائرہ دعا کرنا کہ یہ وبا جلد ختم ہو جائے اور حلات پہلے کی طرح ہو جائیں تا کہ ہم اپنی تعیلم حا صل کر سکیں اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے

سائرہ : ٹھیک ہے عاصمہ اللہ حافظ

عاصمہ : خدا حافظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *