نعتیہ مشاعرہ کی روداد

0
Untitled

مدینے کی مہکی فضاوں کا صدقہ

زمانے میں ہر سو بہار آ گئی ہے

ربیع الاول کا مہینہ  امت مسلمہ کے لیئے بہت ہی خوشیوں اور برکت والا مہینہ ہے۔۱۲ ربیع الاول سرور کائنات حضرت محمد کی ولادت با سعادت کا مقدس دن ہے۔ربیع الاول کے آتے ہی عاشقان رسول نعتیہ محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔اور اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔ایسی ہی ایک محفل کا اہتمام ہمارے سکول میں کیا گیا۔اور وہ پرنور دن گزشتہ سال ۱۷ ربیع الاول تھا۔اس موقع پرپورے سکول کو سجایا گیا۔پورے سکول میں رنگ برنگی جھنڈیاں لگائی گئی۔ہر طرف نور کا سماں تھا۔سکول کی دیواروں پر درج ذیل بینرز لگائے گئے۔

محمد ہمارے بڑی شان والے

محمد مصطفؐے آئے بہاراں مسکرا پیاں

غلام ہیں غلام ہیں رسول کے رسول کے

تمام طلباء اس محفل میں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔خوبصورت محفل میں مہمانوں کو بھی بلایا گیا۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کا شرف آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد ارسلان نے حاصل کیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد سٹیج سیکریٹری عتیق احمد خیالی صاحب نے محفل کو جاری رکھتے ہوئےپہلے نعت خواںمحمدبلال کو بلایا۔جس نے بارگاہ رسالت میں اپنی خوب صورت نعت کا نذرانہ پیش کیا۔

میرے دل میں یاد محمدؐ

میرے ہونٹوں پر ذکر مدینہ

اس کے بعد دوسرے نعت خواں فضل عباس کو سٹیج سیکریٹری عتیق احمد خیالی صاحب نے بلایا۔ اور خود رسول پاکؐ کی شان میں ایک شعر پیش کیا۔

چاند تارے فلک روشنی کہکشاں

آپ ہو سب سے حسین سرور دو جہاںؐ

پھر  فضل عباس تشریف لائے اور خوبصورت آواز میں نعت پڑھی۔نعت کا یہ شعر دلوں میں اتر گیا۔

ادھر طائف والوں کے ہاتھوں میں پتھر

ادھر مانگتے ہیں دعا رو  کے سرور

بتا ان کو خالق کہ مہمان ان کے

بڑے خیر خواہ ہیں حبیب خدا ہیں

اس کے بعد ساتویں جماعت کے محمد مزمل کو دعوت دی گئی۔وہ تشریف لائے اس نے یہ نعت پڑھی جس کے تمام اشعاردلوں میں اتر گئے۔

جو کرم کی انتہا ہیں

وہ حبیب کبریا ہیں

اس کے بعد دسویں جماعت کے طالب علم یاسر عباس نعت کے لیئے لائے اور یہ نعت پڑھی۔

محمود کا احمد آیا

یسیسں مزمل طہٰ

اسی طرح کئی طلباء تھے  جنھوں نے نعتیں پڑھ کر محفل کو سجایا۔پھر سٹیج سیکریٹری صاحب نے ہیڈ ماسٹر کو دعوت دی۔جنھوں نے محفل نعت میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات دیئے۔ٖفضل عباس ، یاسر عباس اور محمد مزمل نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔انھیں انکے انعامات دیئے گئے۔ہمارے ہیڈ ماسٹر صاحب نےمعزز مہمانوں ،اساتذہ اور محفل نعت میں حصہ لینے والے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور نبی ؐپاک کی شان میں خوبصورت شعر پڑھ کرمحفل کا اختتام کیا۔

کی محمد سے وفا تو نےتو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *