مل کے رھو!
ساری دنیا کے لیے پیار کی پہچان بنو
جس پہ اللہ کرے ناز وہ انسان بنو
کتنی قربانیاں دے کر یہ وطن پایا ہے
پھول اجڑے ہیں ہزاروں تو چمن پایا ہے
یہ چمن اپنے ہی ہاتھوں سے نہ برباد کرو
اس میں شامل ہے شہیدوں کا لہو یاد کرو
تم جوآپس میں لڑو گے تو بکھر جاؤ گے
ملک ہی جب نہ رہے گا تو کدھر جاؤ گے
قوم و ملت کی رسوائی کا نہ سامان بنو
ساری دنیا کے لیے پیار کی پہچان بنو
ایک ہم سب کا خدا ایک ہمارا ہے رسول ﷺ
رنجش بھول کے اپناؤ محبت کے اصول
ایک ہی باغ کے پھولوں کی طرح کھل کے رہو
ایک تسبیح کے دانوں کی طرح مل کے رہو
ایک ہو جاؤ تو فولادی طاقت ہو تم
ساری دنیا کے لیے شمع ہدایت ہو تم