محنت کا صلہ – اسلامی کہانی
ایک تھی مرغی اس کے دو بچے تھے۔ تینو ں خوشی خوشی ایک گھر میں رہ رہے تھے۔ ایک دن اس کے بچوں نے کیک کھانے کی خواہش کی ۔ مرغی کہنے لگی کہ کیک بنانے کیلئے تو سامان کی ضرورت ہو گی۔ انڈے ، دودھ اور معدہ وغیرہ تو اس طرح کرتے ہیں کہ میں بازار سے کیک کا سامان لے کرآتی ہوں ۔دونوں میں ایک بچہ جس کا نام چنوں تھا۔ماں سے کہنے لگا کہ سامان زیادہ ہو گا۔میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ جبکہ دوسرا بچہ جس کا نام منو تھا وہ سو گیا ۔ تھوڑی ہی دیر بعد میں چنو اور اس کی ماں کٹو سامان لے کر آ گئے ۔ تو منو کہنے لگا بن گیا۔ امی کیاکیک تیار ہو گیا ۔ ماں کہنے لگی نہیں ابھی تو کیک بنانے کی تیاری کرنے لگے ہیں۔چنوں اپنی ماں سے کہنے لگا کہ میں کیک بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہوں ۔ چنو اپنی ماں کو ساری چیزیں اٹھااٹھا کر دینے لگا ۔ چنوں کی مان خوش ہو کر کہنے لگی کہ بیٹا تم بہت اچھے ہو اور پھر کیک تیار ہوگیا ۔ کٹو نے منوکو تھوڑا کم اور چنو کو تھوڑا زیادہ دے دیا ۔ منو چیخ پڑا اور کہنے لگا کہ آ پ نے مجھے کم اور چنو کو زیادہ دیا ۔ مرغی کہنے لگی کہ چنو نے محنت بھی تو زیادہ کی ہے ۔تو اس لئے اس کو سلا ملا ہے لیکن تم نے محنت نہیں کی ہے تو جو محنت کر تا ہے انعام بھی اسی کو ملتا ہے