ربیع الاول کی اہمیت و برکت

0
download

اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ربیع الاول ہے اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ جب ابتدا میں اس کا نام رکھا گیا تو اس وقت ربیع یعنی بہار کا آغاز تھایہ مہینہ اس لیے افضل ہے کہ اس میں حضرت محمدﷺ اس دنیا میں تشریف لائے ربیع الاول کی مبارک ساعتیں ہمیں سیرت نبی پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتی ہیں برقی قمقوں سے دیواریں روشن کرنے والوں کو آفتاب فاران کی کرنوں سے دل کی بستی کو اجالنے کا اہتمام بھی کرنا چاہیے گلی کوچوں کو آراستہ کرنا بجا لیکن فکرو عمل کی دنیا کی آرائش اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے جب تک ہر مسلم گھرانے کا چولہا روشن نہیں ہوتا درودیوار کی جگمگاہٹوں سے غریبوں کا والی یتیموں کا مولئ لا وارثوں کا آقا اور بے کسوں کا ملجا اور ماوئ کیونکر خوش ہو سکتا ہے جب تک نعت خوانوں کی ریشمی قبا ؤں میں لپٹی ہوئ توندو مزید فربہ کرنے کے لیے قطار اندر قطار دیگیں لگانا نمود و نمایش ہی کہلاۓ گا نوٹوں کی بارش میں درودو سوز سے خالی تن ترنم کے مظا ہرے کو کسی صورت عشق رسول سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا اگر آسمان کی ہر کہکشاں ،کہکشا ں کے ہر ستارے،ستارے کی ہر لو،سمندر کی ہر موج ،دریا کی لہرلہر ،طوفان کے ہر دھارے ،بادل کے ہر ٹکڑے،با رش کے ہر قطرےجنگل کے ہر شجر ،شجر کی ہر ٹہنی،ٹہنی ہر پتے،پتے کے ہر ریشے ،پھولوں کی ہر پنکھڑی،صحرا کے ہر زرے اور ہوا کے ہر جھونکے کے منہ میں زبان رکھ کر اسے مدحت آقاۓ کا ئنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مامور کر دیا جائے اور وہ صبح ازل سے شام ابد تک یہ فریضہ ادا کرتے رہیں تو بھی آپ کی حیات پاک کے کسی پہلو کا۔۔اجمالی سا احاطہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *