dua-hands-627x376

مجھے مانگنے کا سلیقہ تو نہیں
تجھ سے بات کرنے کا طریقہ تو نہیں
تیرے سامنے اپنا دامن پھیلا رہی ہوں
تجھ کو اپنا پروردگار بنا رہی ہوں
میں دنیاوی لالچ میں کھوئی ہوئی تھی
اور اسکی محبت دل میں سموئی ہوئی تھی
کبھی احساس نہ ہوا مرنے کا
ساماں پیدا کیا بس یہیں جینے کا
میرا دل عبادت میں لگا ہی نہیں
کبھی کسی کیا بھلا ہی نہیں
چھوڑ چکے ہیں میرے سارے ساتھی
اب محسوس ہوا ہے کہ دل تو ہے خالی
بہت مدت کے بعد تیرا خیال ہے آیا
مانتی ہوں بہت دیر بعد ہے آیا
تیری رحمتیں تو بے حساب ہیں
اور میرے گناہ بھی بے شمار ہیں
سوچتی ہوں کہ تجھ سے اور رحمتیں مانگوں
یا اپنے گناہوں کی معافی مانگوں
مجھ میں اپنی محبت کے رنگ بھر دے
تیری پوجا کروں اے خدا یہ امنگ بھر دے
آنسوؤں کی زبانی بیان کیا ہے مدعا
بہت امید ہے مجھ کو خالی نہ لوٹا
اگرچہ تجھ سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں
دعا مانگنے کا مجھ کو آتا طریقہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *