لکم دینکم ولی دین
تمھارے لیے تمھارا دین اور ہمارے لیے ہمارا دین
یہ ہے وہ دو قومی نظریہ جو میرے رب کریم کی طرف سے نازل ہوا,اس کے مخاطب کون لوگ تھے مکہ کے بت پرست مشرکوں کو مخاطب کر کے میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا یہ فرمان سنا کر قیامت تک لیے مہر ثبت کر دی کہ کبھی بھی بت پرست اور لا الہ الاللہ محمدرسول اللہ پڑھنے والے ایک نہیں ہو سکتے۔
اور مکہ سے ہجرت کرکے یہ بھی عملی طور پر ثابت کر دیا کہ یہ دو قومیں کبھی اکٹھی نہیں رہ سکتیں , یہ دو قومی نظریہ اللہ کا نازل کردہ نظریہ ہے اور اس کی حفاظت کرنے والی پاک فوج اللہ کی جماعت ہے حزب اللہ ہے
جو کہ شیطان کی جماعت کے ساتھ نبرد آزما ہے اب اگر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے امتی ہیں ,تو ہمیں اپنی سیاسی وابستگیاں چھوڑ کر پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا
,پاک فوج کا عربی معنی کیا ہے ,طیبہ کا لشکر یعنی مدینہ کا لشکر ,اور آپ دیکھ لیجیے کہ چودہ سو سال پہلے ساری دنیا کا کفر متحد ہو کر مدینے کے لشکر پر حملہ آور تھا اور آج چودہ سو سال بعد پوری دنیا کا کفر پاک فوج پر حملہ آور ہے ,
اور اس کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ ہے دو قومی نظریہ اگر آج ہم اس نظریہ کو چھوڑ دیں ,تو کسی کافر کو پاک فوج سے یا پاکستان سے کوئی تکلیف نہیں ہو گی ,میرے پاکستانیو آپ خوش نصیب ہو کہ اللہ آپ سے اس نظریے کی حفاظت کا کام لے رہا ہے ,ورنہ ستاون مسلم ممالک میں سے اللہ پاک کسی اور کو بھی منتخب کر سکتا تھا
,اب ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سیاسی فرقہ واریت لسانی فرقہ واریت ,مذہبی فرقہ واریت چھوڑ کر ایک پرچم کے نیچے پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر اس دو قومی نظریے کے مجاھد اور محافظ بن جائیں ,جو کسی انسان کا نظریہ نہیں بلکہ میرے رب رحیم کا نازل کردہ نظریہ ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر کلمہ گو پر فرض ہے , اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے ,اتحاد امت , اتحاد امت , اتحاد امت ,اور پاک فوج کی حمایت ,
اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے,آمین
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
آئی ایس آئی زندہ باد