Untitled

زمین پانی اور ہوا اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمتیں ہیں لیکن جدید سائنسی ترقی نے انہیں خالص نہیں رہنے دیا ۔ کارخانوں اے نکلنے والے زہریلے مادے پانی مٹی اور ہوا کو آلودہ کر رہے ہیں اس وجہ سے ہیضہ ، ٹائیفائیڈ اور یرقان جیسی بیماریاں عام ہو رہی ہیں سونا اُگلنے والی زمین سیم و تھور اور بنجر پن کا شکار بن رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلوں کے میعار اور مقدار میں کمی واقع ہو رہی ہے شور کی آلودگی غیر ضروری اور بے ہنگم آوازوں سے پیداہوتی ہے یہ ہمارے اعصاب اور جسم پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہےجو نفسیاتی بیماریوں کا موجب ہے یہ آلودگیاں انسانی زندگی کے لیے مضر ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ہمارے ارد گرد پھیلتی ہوئی آلودگی پر قابو پایا جاسکے آلودگی کو ختم کرنے کا مناسب انتظام کرنا چاہیے اِن آلودگیوں پر وقابو پانے کے لیے ہمیں موئثر تدابیر اختیار کرنی چاہیں معاشرے کے تمام طبقوںمیں شعور پیدا کرنا چاہیےتاکہ لوگ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *