محنت کرے انسان تو کیا نہیں ہوتا

0
Untitled

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے بہت امیدیں لگا رکھی تھیں۔ کیونکہ اولاد والدیں کیلئے روشن ستارہ ہوتی ہیں۔ اسی طرح اس آدمی کا بیٹا پڑھتا رھا اور اچھے نمبروں سے میٹرک پاس کرنے کے بعد آرمی جوائن کر لی وہ آرمی میں ٹریننگ کرتا رہا اسی دوران اس کی آنکھیں خراب ہونے لگیں اور اس کو دھندلا دکھائی دینے لگا۔ فوج کی طرف سے اس کا وعلاج ہوتا رہا۔اور وقتی طور پر اس کی آنکھیں ٹھیک ہو گئیں۔ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد اس کی شادی ہو جاتی ہے اور وہ شادی کے تیسرے روز فوجی کوارٹر میں واپس جا رہا تھا سفر ٹرین کے زریعے طے کر رہا تھا۔ جس کی وجہ سے دھواں اور گرد و غبار اس کی آنکھوں کو متا ثر کرتا رہا۔ جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں دوبارہ خراب ہو گئیں۔ فوجی کوارٹر میں رات گزارنے کے بعد جب صبح ہوئی تو اس کی ایک آنکھ کی بینائی بالکل ختم ہو چکی تھی۔اور دوسری آنکھ میں دھندلا دکھائی دیتا تھا۔ اسے آرمی سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔ اس نے ہمت نہیں ہاری اور گھر میں اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ اس نے اپنی بھرپور محنت سے ایف اے کیا پھر بی اے کیا اس کع بعد ماسٹر کیا اور ایم فل کیا۔ اس کی محنت رنگ لائی اور آج وہ آرمی میں 19 سکیل کا لیکچرار ہے۔

ہمت مرداں مدد خدا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *