Untitled

“سیدناعمر  سے شیطان کی مرعوبیت

حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ

                                   ایک دفعہ سید نا عمر نے نبی کرم ﷺ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی ۔ اس وقت نبی کرم ﷺکے پاس کچھ کریشی عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں ۔وہ اتنی آواز سے بول رہی تھیں کہ ان کی آواز نبی کریم ﷺ کی آوازسے قدرے  اونچی تھی جب انہوں نے سیدنا عمر کی آواز سنی تو فور ا  پردہ کر لیا ۔نبی کریم ﷺنے سیدنا عمر کو آنے کی اجازت دے دی ۔وہ آئے تو نبی کریم ﷺمسکرا رہے تھے ۔حضرت عمر نے کہا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔تو آپ نے فرمایا کہ مجھے تو ان عورتوں پر تعجب ہو رہا ہے کہ جب انہوں نے آپ کی آواز سنی تو پردے میں چلی گئیں۔حضرت عمر بولے کہ آپ اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ آپ سے ڈرا جائے ۔بھر آپ ان عورتوں سے مخاطب ہوئے اور کہا کے کیا تم مجھ سے ڈرتی ہو اور حضور اکرم ﷺ سے نہیں ڈرتی؟عورتوں نے کہا کہ آپ زیادہ خصے والے ہیں اس لیے ہم آپ سے ہی ڈرتے ہیں تو نبی کریم ﷺنے فرمایا :

“خطاب کے بیٹے اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے ۔شیطان اس راستے پر ہر گز نہیں چلتا جس راستے پر تم چلتے ہو (تمہیں دیکھ کر شیطان اپنا راستہ بدل لیتا ہے)”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *