میراسکول
میں گورنمنٹ ہائی سکو ل دورٹہ چک نمبر116-اے/ٹی ڈی اے میں دسویں جماعت میں پڑھتا ہوں ۔ میراسکول برلب سٹرک واقع ہے سکول میں کھیل کے دو وسیع میدان ہیں۔ میرے سکول میں 17اساتذہ کرام ہیں۔ جوبڑی محنت سے ہمیں پڑھاتے ہیں ۔سکول میں کھلے ہوادارکمرے ہیں، سکول میں کمپوٹر لیب بھی ہے۔ جہاں ہم کمپوٹر سیکھتے ہیں۔ سکول میں وسیع گراسی پلاٹ ہیں۔ میرا سکول 8.30 تک کھلتا ہے۔ اور1:30بجے چھٹی ہوتی ہے۔ سکول میں ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیاجاتاہے۔ سکول میں پچھلے سال 2019میں اینمل ڈے منایاگیا۔ جس میں طلباء نے اپنے پالتو جانور اورپرندے لائے۔ وہ دن مجھے ساری زندگی یاد رہے گا۔ اس دن ہمارے ضلع کے سب سے بڑے آفیسر بھی سکول میں تشریف لائے۔ اورانہوں نے ہماری بڑی حوصلہ افزائی کی ۔ میرے سکول میں 450طلباء زیر تعلیم ہیں۔ میرے ہم جماعت مجھ سے بڑے خوش رہتے ہیں ۔ کیونکہ میں تعلیمی میدان میں ہم جماعتو ں کی مدد کرتاہوں۔ مجھےتعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق ہے ۔ میں بڑا ہوکر انجینئر بننا چاہتاہوں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ خدایا میری آرزو پوری کرے ۔ آمین