ناران کاغان کی سیر
ہم سب دوستوں نے ناران کاغان جانے کا فیصلہ کیا یہاں اپریل سے نومبر تک اچھا موسم رہتا ہے البتہ دسمبر سے مارچ تک شدید سردی پڑتی ہے دسمبر کے آخری عشرے سے لے کر فروری کے ابتدائ عشرے کا دارانیہ شدید برفباری کا زمانہ ہے اس دورانیےمیں ناران کاغان یخ بستہ موسم کا راج ہوتا ہے سردیوں میں بھی یہاں خوب رونق ہوتی ہے جب سارا علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہےتو ملک بھر سے برفباری کا منظر دیکھنے کے شوقین یہاں پہنچ جاتے ہیں ناران میں سردیوں کی شام بہت خوبصورت ہوتی ہے برفی قمقموں کی روشنی میں یوںمحسوس ہوتا ہے جیسے آسمان سے ستارے زمین پر اتر آئے ہیں ہم سب صبح دس بجے روانہ ہوئےاور رات کو بارہ بجے ناران کاغان پہنچ گئے سب بہت خوش تھے کیونکہ ہم پہلی مرتبہ ناران کاغان گئے تھے اور ہم نے ہوٹل کاکمرہ بک کروایااور آرام کیا صبح ہوتے ہی سیر کرنے چلے گئے اور وہاں ناشتہ کیااور بہت مزہ آیا وہاں بہت سی آبشاریں تھی اور ہم نے اپنی تصویریں بنائ اور پارک میں خوب مزے کیے وہاں ہم نے جھولے جھولے ہم نے چڑیا گھر کی سیر کی اور ہم نے ایک بڑا شیر دیکھا ہم سب اٍْسےدیکھ کر ڈر گئے پھر میری دوست نے تسلی دی اور ہم نے چڑیا گھر میںبہت بڑےجانور ددیکھے اور چڑیا گھر میں مختلف قسم کے پرندے دیکھے ان کو دیکھ کربہت خوش ہوئے اور ایک بڑا مور دیکھاوہ بہت خوبصورت تھا اور اْس کے پر بہت چمکیلے تھے اور رنگ دار تھے اور پھر ہم نے دوپہر کا کھانہ کھایا ہم بہت تھکے ہوئے تھے ہم نے آرام سے بیٹھ کر کھانا کھایا کھانے سے فارغ ہو کرہم نے گھومنا پھرنا شروع کیا ہم نے ایک جھیل دیکھی وہ بہت خوبصورت تھی اس کا پانی بھت شفاف تھا پانی میں عکس نظر آرہا تھا جھیل میں پانی کی لہریں تھیں پہلے تو ڈر گئے پھر آہستہ آہستہ کشتی پر بیٹھ گئے بہت سارے لوگ کشتیوں پر بیٹھے تھے وہاں بہت سی ٹک شاپ تھیں جہاں سے ہم نے کچھ چیزیں خریدیں گھر واپس آنے کی تیاری شروع کی سب نے اپنا اپنا سامان پیک کیا اور بس میں بیٹھ گئے ہم نے راستے میں بہت سارے خوبصورت نظارے دیکھے بس میں ایک دوسرے کو لطیفے اور شعر سنائے اور ایک دوسرے سے بہت باتیں کیں ابھی ہم باتیں کر رہے تھے کہ ہمارے سامنے ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا اور ہم گھبرا گئے ایک چھوٹی سی بچی زخمی ہو گئی وہ بہت رو رہی تھی تھوڑی دیر رکے اور پھر اپنا سفر شروع کیا اور صبح 6 بجے گھر پہنچ گئے ہم نے آرام کیا اور صبح اْٹھ کر امی ابو کو سیر کے بارے میں بتایاامی ابو بہت خوش ہوئے ناران کاغان ایک بہت اچھی اور مشہور جگہ ہے وہاں بہت سے لوگ دور دور سے سیر کرنے آتے ہیں اس لیے ناران کاغان کی سیر آج بھی دل کو بھاتی ہے یہ ہمیں کبھی نہیں بھولے گی یہ آج بھی مجھے یاد آتی ہے تو میں بہت خوش ہوتی ہوں انشااللہ اگر زندگی رہی تو دوبارہ ناران کاغان کی سیر کریں گے