(تمنا)
اچھے کروں گا کام سب جاؤں گا میں چین و عرب
محنت سے گھبراؤں گا کب محنت کروں گا روزو شب
جب میں بڑا ہوجاؤں گا
پڑھنے کو باہر جاؤں گا جب پڑھ کے واپس آوں گا
نغمے خوشی کے گاؤں گا میں نامور کہلاؤں گا
جب میں بڑا ہوجاؤں گا
باتیں کروں گا کام کی سوچوں گا کب آرام کی
ہو گی نہ خواہش نام کی عہدہ کی یا انعام کی
جب میں بڑا ہو جاؤں گا۔