43b617c260ae06d6ab6318176f20be50

خالہ اس کی دال لائی

پھوپھی اس کی ماچس لائی

امّی نے  لکڑی جلائ

ننھی نےدال پکائی

دیگچی چمچہ نوکر لائے

بھائی بازار سے نمک لائے

لال مرچیں بہن لائی

ننھی نےدال پکائی

جوں ہی دستر خوان لگایا

بستی کی بستی اْٹھ آ ئی

ساری دنیادوڑی آئی

ننھی نےدال پکائی

دھوبی آیا ،نائی آیا

پنساری بھی پھکّی لایا

سب نے مل کر آواز لگائی

ننھی نےدال پکائی

بستی بھر میں ہوئی لڑائی

دال کسی کے ہاتھ نہ آئی

میرے اللہ میری دہائی

ننھی نےدال پکائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *