پاکستان
ہمارے ملک کا پورا نام “اسلامی جمہوریہ پاکستان”ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی پر خلوص قیادت، مسلمانوں کے یقین، اتحاد اور عمل پیہم کی وجہ سے 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔قائداعظم محمد علی جناح اس کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے۔ لیاقت علی خان اس کے پہلے وزیراعظم تھے۔اور علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں۔
پاکستان دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ ہمارے ملک کے شمال میں چین۔مشرق میں بھارت۔مغرب میں افغانستان اور ایران اور جنوب میں بحیرہ عرب واقع ہے۔ہمارے ملک کا دارلحکومت اسلام آباد ہے۔پاکستان کا کل رقبہ796096مربع کلومیٹر ہے۔جبکہ حالیہ اندازے کے مطابق آبادی 19کروڑ سے زیادہ ہے۔
پاکستان قدرت کی بے شمارنعمتوں اور باصلاحیت افراد کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ہمارے ملک پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔ ہمارے ملک کے چار صوبے ہیں۔(پنجاب۔سندھ۔بلوچستان۔خیبرپختونخواہ)۔ آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔
پاکستان کا قومی کھیل “ہاکی” ہے۔ قومی پرندہ “چکور” اور قومی جانور”مارخور”ہے۔ہمارا ملک پاکستان ثقافت کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔پاکستان ایک وسیع اورزرعی ملک ہے۔ اس کی زمین کا زیادہ تر حصہ قابل کاشت ہے ۔اس ملک میں بہت ساری فصلیں اگائی جاتی ہے۔پاکستان کے زرعی علاقوں کو بارش کے پانی۔ٹیوب ویل کے پانی اور نہری پانی سے سیراب کیا جاتا ہے۔
پاکستان زرخیز زمین ۔بلند پہاڑوں ۔دریاؤں اور خوبصورت وادیوں کا ملک ہے۔ ہمارے ملک کے جنوب میں بحیرہ عرب کے ساحلوں اور دریائے سندھ کے ڈیلٹائی میدان اور شمال کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ہمارے ملک کے میدان زرخیر اور بھر پور پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔یہاں ہر قسمی کے پھل ہوتے ہیں ۔ہمارا ملک اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک موزوں طبیعی ماحول سے نوازا ہے۔
اب ہمیں ملکر پاکستان کا نام اور زیادہ روشن کرنا ہوگا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔
آمین
پاکستان زندہ باد