کبھی جھوٹ نہ بو لیے
جھو ٹ بولنا بہت ہی بری بات ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کےرسول دونوں جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں۔کیونکہ جھوٹ بولنے والا اصل میں لوگوں کو دھوکا اور فریب دینے کی کوشش کرتا ہے۔دوسروں کو دھوکا اور فریب دینا ایک بہت ہی برا کام ہے۔اور اللہ تعالیٰ ایسے برے کام کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔جھوٹ بولنے والا زلیل اور خوار ہوتا ہے۔کیونکہ ایک نہ ایک دن اس کے جھوٹ کا پول کھل کر رہتا ہے۔جب جھوٹی بات ظا ہر ہوتی ہےتو لوگ جھوٹے شخص سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ اور اس کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرتے۔ ویسے بھی جھوٹ بولنا مسلمان کی شان کے شایاںنہیں۔کیونکہ مسلمان ہمیشہ سچ بولتا ہے