سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

0
43b617c260ae06d6ab6318176f20be50

                   لوگوں کی بھلائی اور ہدایت کے لیے دنیا میں بے شمار نبی اور پیغمبر آئے جنھوں نے اللہ تعالٰی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق لوگوں کو زندگی بسر کرنے کی نصیحت کی ۔ سب سے آخر میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرب کے معزّز قبیلے قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد کا نام عبداللہ تھا۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 22 اپریل 571 عیسوی کو مکہ میں پیدا ہوئے۔ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  شروع ہی سے اچھی عادات اور اعلٰی اخلاق کے مالک تھے بچپن ہی سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کھیل تماشے سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔ جوانی میں بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بڑی پاکیزہ زندگی بسر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہایت سچے اور ایماندار تھے اس لیے لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس امانتیں رکھتے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صادق اور امین کہہ کر پکارتے تھے۔

                   آپ  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عبادت کے لیے غارِحرا تشریف لے جاتے تھے ۔ چالیس سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبوت عطا ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہایت سادہ طبیعت  کے مالک تھے۔ سادہ غذا اور سادہ لباس پسند فرماتے ، اپنا کام خود کرتے تھے۔

                   آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہایت رحم دل تھے۔ بیماروں کی تیمارداری فرماتے، دوست ہو یا دشمن سب سے یکساں سلوک فرماتے۔غریبوں  ،یتیموں ، مسکینوں ، اور محتاجوں کی دل کھول کر مدد کرتے۔ بچوں سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بڑی محبت تھی۔ بچوں کو پہلے سلام کرتے، بڑھ کر اُنہیں گود میں اُٹھا لیتے، اور اُن پر شفقت فرماتے۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ثابت قدمی سے اسلام کی تبلیغ کرتے رہے۔ آخر وہ وقت آیا  جب لوگ تیزی سے اسلام قبول کرنے لگے اور مدینہ میں اسلامی حکومت قائم ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی راہ میں کئی جنگیں لڑیں۔ آخر مکہ کے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔ 10 ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آخری حج کیا اور خطبہ حجتہ الوداع دیا۔ اس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔

                   ربیع الاوّل 11 ہجری کو تریسٹھ سال کی عمر میں آپ  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا روزہ مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *