میں گندم کا دانہ
میں ایک گندم کا دانہ ہوں ۔ سب سے پہلے کسان مجھے زمین میں بوتا ہے۔ مجھے پانی دیتا ہے۔ میری دیکھ بھال اس طرح سے کرتا ہے۔ جیسے کہ ایک ماں اپنے بچے کا خیال کرتی ہے۔ جب مجھے بیماری لگتی ھے تو کسان بہت پریشان ہو جاتا ہے اور مجھے سپرے دیتا ہے۔ کسان نے مجھ پر بڑی امیدیں لگا رکھی ہوتی ہیں۔ آخرکار میری فصل پک جاتی ہے۔ کسان مجھے کاٹتا ہے میرے دانے نکالتا ہے۔ پھر بوریا ں بھر کر گھر لے جاتا ہے۔ مجھے دیکھ کر کسان اور اس کے گھر والے بہت خوش ہوتے ہیں۔ پھر مجھے چکی میں پسا جاتا ہے۔ میرا آٹا بنایا جاتا ہے۔ پھر آٹے سے روٹی بنائی جاتی ہے۔ لوگ مجھے بہت سوق سے کھاتے ہیں میں اس وقت بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔کہ کوئی میری وجہ سے خوش ہے۔ لیکن اس وقت سخت تکلیف محسوس ہوتی ہےجب لوگ مجھے زمیں پر پھینک دیتے ہیں اور لوگ میرے اوپر سے بڑی بے دردی سے گزرتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کاش انہیں میرا احساس ہوتا