کرونا وائرس
کرونا وائرس کی وبا ء پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ کروڑوں افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وبا کا ابھی تک کو ئی مستند علاج دریافت نہیں ہو سکا۔ صرف احتیاط اور پرہیز سے ہی اس وبا ء سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے۔اس وباء سے پوری قوم کو بچانے کے لیے حکومت پاکستان اقدامات کر رہی ہے۔ لو گوں کو چاہے کہ باہمی سماجی فاصلہ رکھیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ وقفے وقفے سے ہاتھوں کو کم از کم 20 سیکنڈ صابن سے دھوئیں۔ اپنے ہاتھوں کو اپنے ناک ، منہ ، آنکھوں اور کانوں کو چھونے سے پرہیز کریں۔ آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں ،پبلک مقامات پر کم سے کم جائیں اور عام لوگوں کے چھونے کی جگہ کو مت چھوئیں۔ عوام کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ اس موذی وباء سے جان بچائی جا سکے۔ عوام کے تعاون کے ساتھ ہی حکومت اس وباء پر قابو پا سکتی ہے