Untitled

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ کسی ملک پر دانا بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ اس کی کوئی اولاد نہ تھی۔ وہ سخت بیمار ہو گیا اور بچنے کی کوئی امید باقی نہ رہی۔ اسے اپنا جانشین مقرر کرنا تھا کافی سوچ بچار کے بعد اپنے ملک کے ہونہار طلبہ کو اپنے دربار میں بلایا اور انہیں ایک ایک بیج دیا اور کہا اسے اپنے اپنے گملوں میں اگا ؤ ۔ ایک ماہ بعد جس طالبعلم کا پودہ خوبصورت ہو گا وہ میرا جانشین ہو گا۔

مقررہ وقت پر تمام طلبہ اپنے اپنے گملوں میں خوبصورت پودے لے کر دربار میں حاضر ہوئے۔وہ بہت خوش تھے کہ انہیں میں سے جانشین مقرر ہو گا۔ لیکن ایک طالبعلم خالی گملہ لے کر الگ تھلگ اداس کھڑا تھا۔ بادشاہ نے تمام طلبہ کے پودے دیکھےاور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ آخرکار بادشاہ  اس طالبعلم کو جس کا گملہ خآلی تھا لے کر تخت پر آ گیا اور کہا کی یہ میرا جانشین ہے۔ کیونکہ میں نے جو بیج آپ کو دیئے تھے ان میں اگنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ تم سب نے اس بیج کی جگہ دوسرے بیج آگائے مگر اس طالبعلم نے ایمانداری سے وہی بیج بویا جو میں نے اسے دیا تھا۔ لہذا ایمانداری کی وجہ سے یہ میرا جانشین ھوگا۔ اخلاقی سبق:      ایمانداری بہترین حکمت عملی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *