بادشاہ اور بادشاہت

0
Untitled

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ملک کا بادشاہ تھا۔ اسکی کوئ اولاد نہ تھی۔ ایک دن اس نے لوگوں کو بلا کر انھیں کہا  کہ میرے مرنے کا بعد وہی شخص بادشاہ بنے گا جو ایک رات قبر میں گزارے گا اور مجھے بتائے گا کہ قبر میں کیا کچھ ہوتا ہے ۔ کوئی شخص بھی نہ ملا جو یہ کام کر سکے آخر کار ایک ایسے آدمی کو تلاش کیا گیا  جسکے پاس ایک گدھا تھا۔ بادشاہ نے اس آدمی سے کہا کہ اگر آپ ایک رات قبر میں گزارو گے تو میں تمھیں ساری بارشاھی دے دو گا۔ وہ آدمی رضامند ہو گیا۔ اسے قبر میں ایک رات کے لیے بند کر دیا گیا تو رات کو فرشتے آگئے اور اس سے سوال کرنے لگے کہ تم گدھے کے ساتھ کیسا سلوک کرتے تھے؟ اسے وقت پر پانی اور چارہ کیوں نہیں دیتے تھے اور اسکے آرام کا بندوبست بھی ٹھیک نہیں کرتے تھے۔

جب صبحہوئ اور اس آدمی کو قبر سے نکالا گیا۔ بہت سے لوگ جمع ہو گئے اور ہر کوئی اسکی رات کے بارے میں سننے کےلئے بے چین تھا۔ لیکن جیسے ہی اس آدمی کو قبر سے نکالا گیا تو وہ پاگلوں کی طرح بھاگنے لگا۔ جب بادشاہ کے پاس اسے پکڑ کر لایا گیا اور پوچھا کہ قبر میں کیا ہوا تھا تو اس آدمی نے کہا کہ میں ایک گدھے کا حساب نہ دے سکا تو پوری سلطنت کا حساب کیسے دو گا؟  اس نے بادشاہ بننے سے انکار کر دیا نتیجہ:- دنیا میں کیے گئے کاموں کا حساب آخرت لازمی دینا ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *