مجھے پڑھنے دو
میں طالب علم ہوں جہل سے لڑوں گا
یہ جنگ و جدل جو زمانے میں اب ہے
علم کی کمی ہے جہالت سبب ہے
میں اس کو جہاں سے مٹا کے رہوں گا
مجھے پڑھنے دو تم میں محنت کروں گا
بناؤں گا میں اپنا ہر اک کو بھائی
نہ ہو گی کبھی بھی کہیں پر لڑائی
لڑوں گا نہ ہر گز نہ میں لڑنے دوں گا
مجھے پڑھنے دو تم میں محنت کروں گا
میں جب بھی لکھوں گا تو حق ہی لکھوں گا
میں علم و ہنر اور ادب ہی لکھوں گا
میں ملت کو ساری جگا کے رہوں گا
علم کے جودشمن ہیں وہ بات سن لیں
نہ کھولیں زباں وہ فقط آج سن لیں
سنیں نہ سنیں میں بتا کے رہوں گا
مجھے پڑھنے دوتم میں محنت کروں گامہ تاب ہوں میں جہل سے لڑوں گا