ماں باپ کی خدمت
ماں باپ کا رشتہ سب سے قریبی اور بے حد قابل احترام ہوتا ہے-شیر خوار کتنا کمزورہوتا ہے- خود لباس نہیں پہن سکتااورنہ۔ خود کھانا کھا سکتا ہے اور جہاں پڑا ہو وہیں پڑا رہتا ہے- ہر طرح سے وہ ماں باپ کی توجہ کا محتاج ہوتا ہے- جوان ہونے تک ماں باپ اس کی پرورش کرتے ہیں- اس کی ہر سہولت کا خیال رکھتے ہیں بیمار ہوجائے تو وہ اس کے علاج کے لیے ہر جتن کرتے ہیں- اور خود کھائیں نہ کھائیں لیکن اسے ضرور کھیلاتے ہیں- خود جیسا بھی پہن لیں اولاد کو اچھا پہناتے-اس کی پرورش اور تربیت میں کوئی کسرنہیں اٹھا رکھتے تاکہ بڑا ہو کر عزت اور سکون سے زندگی بسر کرے- اور بڑھاپے میں ماں باپ کی خدمت کرے۔ ماں باپ کو بڑھاپے میں اولاد کے سہارے کی اس طرح ضرورت ہے جیسے بچپن میں اولاد کو تھی- ماں باپ کی خدمت کو تمام مذاہب میں اہمیت ہے اسلام میں بھی ماں باپ کی خدمت کی بہت اہمیت دی گئی ہے۔ ماں کا رتبہ اتنا بلند کر دیا گیا ہے-کہ رسولﷺ نے فرمایا ماں کے پاؤں میں جنت ہے-بڑھاپےمیں ماں باپ کا مزاج بہت ہی نازک ہو جاتا ہے- مرضی کے خلاف کوئی بات ہو جائے تو انہیں بڑا دکھ ہوتا ہے۔ یہ بات اللہ کو ناپسند ہے چنانچہ قرآں میں ارشاد باری تعالی ہے- ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں توانہیں اُف تک نہ کہو نہ انہیں جھڑک کر جواب دو—- قرآن مجید میں ایک اور جگہ ارشاد ہوا اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو- ہمیں چاہیے کہ والدین کو خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں تاکہ ان کی دُعاؤں سے ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہو