Aamir Jaffri Official Pix

اس میں لفظوں سے تراشے ہوئے موتی لاکھوں

ااس میں شامل ہے میرے دل کی دھڑکن دھڑکن

 جوانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔آپ جو جوانی کی نعمت سے بہرہ مند ہیں، ابھی سے کوشش کریں کہ ایک مفید شخص ثابت ہوں اور آپ جو یہاں علم حاصل کر رہے ہیں کوشش کریں کہ اپنے لیے بھی اور اپنے ملک و قوم کیلیے بھی مفید قرار پائیں۔کوشش کریں کہ اپنی عمر برباد نہ کریں کیونکہ آپ عمر رسیدہ ہو کر کوئی مثبت کام کرنا بھی چاہیں گے تو ضعف و نقاہت اجازت نہیں دیں گے۔خدا کی عطا کی ہوئی اس طاقت اور امانت کو خدا کی راہ میں صرف کیجیے اور خدا کی راہ میں صرف کرنے کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے کی بہتری،اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بھلائی اور اسلام کی سر بلندی کیلیے کام کریں۔صرف اسی دنیا کو پیش نظر نہ رکھیں بلکہ آخرت بھی پیش نظررہے،فقط یہی دنیا سب کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *