person-gray-photo-placeholder-woman-vector-22964655

“روشنی” نام ہی کیوں؟اور کیوں کی کھوج سے ذہن کے بند دریچوں میں روشنی لپک گئ. “روشنی اصل میں مثبت اقدار کی ترجمان ہے.” روشنی” دل، دماغ اور آنکھوں کی اداسیوں، غموں، دکھوں، تکلیفوں،نفرتوں، عداوتوں، کینہ اور بغض کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے.” روشنی” توانائی ہے اور یہ توانائی بصارت کی کمزوریوں کو ختم کر کے توانا بصیرت کو جنم دیتی ہے” روشنی خط مستقیم میں سفر کرتی ہےاس لئے” روشنی”  ایک سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائ کرتی ہےتو علم ھوا کہ” روشنی “ہدایت ہے اور یہ ہماری نوجوان نسل کی بے چینیوں کو ختم کر کے ایک مثبت سوچ کی طرف گامزن کرنے کا ذریعہ ہے.” روشنی” ذہن کے تاریک گوشوں کو منور کرتی ہے اور دل “اور دماغ کی بند کوٹھڑی میں مقید تخریب کاریوں کو جلا کے راکھ کر دیتی ہے. سورج کی روشنی، چاند کی روشنی، ستاروں کی روشنی، شمع کی روشنی کیا اپنے لئے یے نہیں، یہ خود جلتے ہیں اور دوسروں کی ذندگی کو جلا بخشتے ہیں. ھم اشرفالمخلوقات ہیں اور ہمیں اپنے اندر کی مثبت سوچ کی”روشنی” سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو منور کرنا ہے. ھمارے باطن سے مثبت شعاوں کا اخراج ہمارے ماحول کو روشن کر سکتا ہے. “روشنی” ایک بہترین مثبت قدم ہے جس کے زریعے بچوں کو معاشرے کی تاریکیوں اور آلودگیوں سے بچا کے مثبت راستے کی طرف انکی راہنمائی کی جا سکے گی. وقت کو فضول برباد کرنے کی بجائے “روشنی” انکے زینوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارے گی. یاد رکھنا بچو:ہمیں دل، دماغ اور آنکھوں کے اندھے نہیں بننا ہے. آنکھوں کے اندھے اور دل کے روشن لوگ اصلی اور نقلی چہرے کی پہچان کر لیتے ہیں. اپنے اندر کی مثبت شعاوں کو استعمال کر کے اپنے وطن کے کوچے کوچے کو روشن کریں. آخر میں”روشنی” کے لئے

اس آگ میں تپش بھی ہے پاس آ کے دیکھئے

لگتے ہیں دور سے فقط اک روشنی سی ہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *