حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت

0
Untitled

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت مبارک کے سلسلہ میں کچھ باتیں لکھنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔ سب سے پہلے یہ تصور فرماتے ہوئے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت مبارکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے ہر پہلو میں ایک ایسی شان ہے کہ ساری زندگی بھی انسان اسکو بیان یا لکھنے کی پوری سعی اور جدوجہد کرتا رہے زبانیں گنگ ہو جائیں گی قلم ٹوٹ جائیں گے لیکن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کے ہرپہلو بیان نہیں ہو سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے جتنے پیغمبر مبعوث فرمائے جتنے نبی بھیجے جتنے رسول آئے ان کی صحیح تعداد کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہےتاہم روایات سے جو بات معلوم ہوتی ہے اور ان 313 رسولوں میں سے پھر سب کے سردار خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے اس لیے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت سے قبل مبشرات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے وقت کے حالات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دور رضاعت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بجپن پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جوانی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاازدواجِ مطہرات سے نکاح پھر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت پھر نزولِ قرآن پھر سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکّی زندگی پھر حضور  پاکصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجرت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی معراج حضور پاک  اسراء  پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے غزوات اس طرح حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جمال حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کمال حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزات پھر معجزات کی اقسام کے معجزات سماوٰی، پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وہ دو معجزات جن کا تعلق جدِّ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہے۔ جسمِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہےاسم ِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے دین کی افادیت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کتاب کی عالمگیریت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سارے انس و جن کے لیے سدا بہار رحمت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دورِ اسفار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دورِ فتحِ مکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دوراپنوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دور بیگانوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خارجی زندگی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داخلی زندگی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معاملات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا برتاؤ غلاموں کے ساتھ کون سا پہلو ہے جس پر آدمی کوئی صاحبِ قلم و کوئی استاد ، کوئی مدرس پورا اتر سکے میرا تو ایمان ہے کہ اگر ساری دنیا کے پڑھے لکھے لوگ بھی سیرت پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر لکھنا شروع کر دیں تو ہماری اپنی عقول، ہماری جدوجہد ،ہمار سعی، ہماری ہمتیں ہماری زبانیں گنگ ہو جائیں گی۔

والسلام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *