Untitled

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قوموں کی ترقی کاراز تعلیم میں مضمر ہے۔جن قوموں نے تعلیم کواپنی اولین ترجیح دی ہے آج خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔بہت سے ممالک ہمارےسامنے ہیں جن میں شرح خواندگی مہم سے بہت آگے ہے۔اوران ممالک کی ترقی کارازبھی اس بات میں پوشیدہ ہے۔

ہم مسلمان ہیں اوراسلام ہمارا مذہب ہےاسلام نے تعلیم کے حصول پر بہت زوردیا ہے۔ آنحضرت کا ارشاد گرامی ہے کہ”تعلیم حاصل کروخواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جاناپڑے۔ایک اورمقام پرارشاد ہے کہ دوسال کی گود سے لیکر قبرمیں جانے تک علم حاصل کرو”

علم کے حصول کیلئے کسی عمر،ذات،رنگ،نسل اورجنس کی کوئی قیدنہیں ہے۔ علم کاحصول تمام طبقات کیلئے مفید ہے۔ علم ہی انسان کوانسان بناتاہے۔ علم ہی کی بدولت انسان نے چاند پر قدم رکھاہے۔ علم ہی کوجہ سے ہم نے مختلف بیماریوں کاعلاج دریافت کیاہے۔ اورانشاء اللہ علم کے ہی بل بوتے پر ہم کووڈ-19جیسی موذی مرض پر قابوپالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *