قائد اعظم کے اہم اقوال

0
66390900_2373184156258248_3327335894632890368_n

¤ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ (لاہور30 اکتوبر،1947)۔

¤انصاف اور مساوات میرے رہنماء اصول ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی حمایت اور تعاون سے ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو دنیا کی سب سے عظیم قوم بنا سکتے ہیں۔ (قانون ساز اسمبلی 11 اگست ، 1947)۔

¤ دنیا کی کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں حصہ نہ لیں۔ عورتوں کو گھر کی چار دیواری میں بند کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں۔ (مسلم یونیورسٹی یونین 1944)۔

¤ پاکستان کی داستان ، اس کے لئے کی گئی جدوجہد اور اس کا حصول، رہتی دنیا تک انسانوں کے لئے رہنماء رہے گی کہ کس عظیم مشکلات سے نبرد آزما ہوا جاتا ہے۔ (چٹاگانگ 23 مارچ ، 1948)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *