فرمودات حضرت علی رضی اللہ عنہ

0
images

حضرت علی رضی اللہ کا فرمان ہے :

ایک زمانہ ایسا بھی آیے گا کہ لوگ اپنے رب کوبھول جائیں گے ۔ قیمتی لباس پہن کر بازاروں میں اکٹر اکٹر کر چلیں گے ۔ اور اس بات سے بے خبر ہوں گے کہ ان بازاروں میں ان کا کفن تیار ہے۔
حضرت علی رضی اللہ نے فرمایا میں جنت کے لالچ یا دوزخ کے ڈر سے اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اس لیے کرتا ہوں ہوں کہ وہ اس عبادت کے لائق ہے۔
تنگدستی میں سخاوت کرنا ، غصے میں سچ بولنا، طاقت کے ہوتے ہوئے معاف کرنا افضل ترین نیکیوں میں سے ہے۔
حضرت علی سے کسی نے پوچھا کہ کوئی اپنا بھول جائے تو کیا کرنا چاہیے آپ نے فرمایا : کوئی اپنا ہو تو بھولتا نہیں ہے اور جو بھول جاتا ہے وہ اپنا نہیں ہوتا ۔
انسان کی پہچان علم سے نہیں ادب سے ہوتی ہے کیونکہ علم تو ابلیس کے پاس بھی تھا لیکن وہ ادب سے محروم رھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *