اس آٹے سے ہاضمہ۔ انرجی لیول اور مسلز ریکوری امیونٹی سب پتھر جیسے ہو جائیں گے

With this flour digestion energy levels muscle recovery and immunity will all become like stone

جن افراد کا شکوہ ہے کہ وہ روٹی نہیں چھوڑ سکتے۔ تو لیجئے پھر۔

کچھ ہمت خود بھی کریں۔

کالے چنے 250 گرام

باجرہ 400 گرام

ثابت مونگ سو گرام

مکئی خشک 500 گرام

دلیہ 250 گرام

Finger millet یا راگی 250 گرام

سویا بینز150 گرام

کینووا 150 گرام

السی 150 گرام

جوار 400 گرام

گندم ڈھائی کلو

اسے دھوپ لگوا کے کسی بندے کے پتر چکی والے کے پاس پہنچو اور اپنے سامنے پسوا لو۔

اسے آپ کو ہر ایک روٹی میں دس گرام سے زیادہ پروٹین۔ اور ڈھیر سارا فائبر ملے گا

ساتھ میں ملے گا کچھ ہیلتھی فیٹس اور پوٹاشیم ، میگنیشئم ، آئرن ،کیشئم

وٹامن بی 1,2,3 and 6

وٹامن ای، کے وغیرہ مل جائیں گے

اس آٹے سے ہاضمہ۔ انرجی لیول اور مسلز ریکوری امیونٹی سب پتھر جیسے ہو جائیں گے۔

لیکن اب یہ نہ ہو کہ اس کی روٹی بہت بڑی سائز کی بنا لو یا یہی چار چار روٹیاں کھانی شروع کر دو۔ بس اسے گندم کی روٹی کے ساتھ بدلنا ہے تاکہ نیوٹریشن ڈیفشنسی کم کی جا سکے۔ ساتھ میں انڈے گوشت اور دوسرے پروٹینز کے ساتھ ڈھیروں ڈھیر سبزیاں بھی لازمی کھائیں۔