ذہنی سکون اور خوشحالی کے لیے پہلا قدم اپنی صحت کو سمجھنا ہے

بچوں اور بڑوں کی ذہنی صحت، ازدواجی رشتے اور سٹریس

پنی ذہنی حالت کا اندازہ لگائیں تاکہ آپ خوشگوار زندگی کی طرف بڑھ سکیں

بچوں اور بڑوں کی ذہنی صحت، ازدواجی رشتے اور سٹریس سے بچنے کیلے ان ھدایات پے عمل کریں

چند اہم سوالات کے ذریعے اپنی ذہنی حالت کو خود چیک کریں !

کیا آپ اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں ؟

کیا آپ کو اکثر نیند میں خلل محسوس ہوتا ہے؟

نیند کی کمی ذہنی دباؤ ، انگزائٹی، یا دیگر مسائل کا اشارہ ہو سکتی ہے۔

ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کتنی دیر سونا ضروری ہے؟

کیا آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں، چاہے پوری نیند لی ہو ؟
یہ مسلسل تھکن کسی ذہنی دباؤ یا ذہنی صحت کے مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔

کیا آپ کو اکثر گھبراہٹ یا بے چینی کا سامنا ہوتا ہے؟
اینگزائٹی کی کوئی قسم ہو سکتی ہے جیسے کہ پینک آٹیک، کلینکل اینگزائٹی وغیرہ۔

کیا آپ زیادہ تر تنہا یا اداس محسوس کرتے ہیں؟
یہ مسلسل احساس ڈپریشن یا دیگر کسی ذہنی مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔

————————————————

ڈپریشن کیا ہے؟
ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے جو فرد کی جذباتی، جسمانی، اور دماغی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ یہ بیماری مستقل اداسی، زندگی میں دلچسپی ختم ہونے، اور بےچینی کی کیفیت کا باعث بنتی ہے، جو انسان کے معیارِ زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

ڈپریشن کی 11 علامات اور ان کی وضاحت

مسلسل اداسی اور مایوسی
متاثرہ فرد ہر وقت خود کو اداس، ناکام، اور مایوس محسوس کرتا ہے، جیسے زندگی میں کوئی امید باقی نہ ہو۔

دلچسپی کا ختم ہو جانا
وہ سرگرمیاں جن سے پہلے خوشی ملتی تھی، اب بوجھ لگتی ہیں، مثلاً دوستوں سے ملاقات یا شوقیہ مشغلے۔

توانائی کی کمی
ہر وقت تھکن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے، یہاں تک کہ چھوٹے چھوٹے کام بھی ناممکن لگتے ہیں۔

نیند کے مسائل
نیند بہت زیادہ آنے یا بالکل نہ آنے کی شکایت رہتی ہے، جو جسمانی اور ذہنی تھکن میں اضافہ کرتی ہے۔

بھوک میں تبدیلی
یا تو کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے یا مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے، جس سے وزن میں نمایاں فرق آ سکتا ہے۔

توجہ مرکوز کرنے میں دشواری
خیالات بکھرے ہوئے محسوس ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے فیصلہ کرنے یا کام کو پورا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

بے مقصدیت کا احساس
متاثرہ فرد خود کو غیر اہم اور ناکارہ سمجھتا ہے، جس سے اس کی خود اعتمادی متاثر ہوتی ہے۔

مایوسی یا گناہ کا احساس
ماضی کی غلطیوں پر بار بار شرمندگی محسوس ہوتی ہے اور خود کو الزام دینے کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے۔

چڑچڑاپن اور بےچینی
معمولی باتوں پر غصہ آنا یا ذہنی بےچینی کا سامنا کرنا، جو ذاتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جسمانی درد یا تکلیف
سر درد، معدے کی خرابی، یا دیگر غیر واضح جسمانی درد کا سامنا کرنا، جن کی کوئی طبی وجہ نہ ہو۔

خودکشی کے خیالات
زندگی ختم کرنے یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات، جو فوری مدد طلب کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ڈپریشن کا علاج

ڈپریشن قابل علاج بیماری ہے، اور اس کے لیے مدد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ علاج کے مختلف طریقے شامل ہیں:

ماہر نفسیات سے مشورہ

ادویات

تھراپی، جیسے کہ سی بی ٹی (Cognitive Behavioral Therapy)

متوازن طرزِ زندگی اپنانا، مثلاً ورزش، نیند، اور صحت مند غذا

جلد مدد حاصل کرنا ڈپریشن کے اثرات کو کم کرنے اور بہتر زندگی گزارنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔