میری خالہ نے میرے بھائی کو دودھ پلایا تو کیا میں اس کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہوں؟
میں نے اپنی دادی کا دودھ پیا کیا میں اپنے چچاکی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ھوں ؟
ایک سوال ہے کہ خالہ جان نے دو شادیاں کی تھیں۔ وہ اس وقت اپنے پہلے شوہر کے گھر مقیم تھی۔ جب میں نے خالہ کا دودھ پیا۔ اور پھر میری خالہ کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔ اور پھر خالہ جان نے حالات سے تنگ آ کر دوسری شادی کر لی۔ اور اس شوہر کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ اب میرے والدین اور میری خالہ میرا رشتہ کرنا چاہتے ہیں۔
یعنی کیا خالہ اپنی بیٹی سےمیری شادی کرنا چاہتی ہیں؟ تو کیا یہ نکاح جائز ہے؟
جواب کچھ اس طرح ہے۔ وہ خالہ جس نے آپ کو دودھ پلایا تھا۔ اس کی بیٹی سے تمہارا نکاح جائز نہیں۔
اسی طرح ایک اور سوال بھی ہے، سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی پچھلے سال فلاں لڑکے سے کی۔ جس کے بڑے بھائی نے میری لڑکی کا دودھ پیا ہے۔ اب مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ کیا یہ نکاح صحیح تھا یا نہیں؟ جواب یہ ہے کہ یہ نکاح صحیح ہے اور اس میں فکر کی کوئی بات نہیں۔
اسی طرح ایک اور سوال ہے کہ سوال یہ ہے کہ ہم سات بھائی ہیں۔ میرا سب سے چھوٹا بھائی اب بھی چھوٹا بچہ ہے۔ جس کا نام حبیب ہے۔ اللہ نے مجھے بیٹا بھی دیا ہے۔ میری ماں نے میرےبھائی کے ساتھ میرےبیٹے کو بھی دودھ پلایا۔ کیا میرا بیٹا دوسرے چچا کے گھر سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں؟
اب حالت یہ ہے کہ آپ کا بیٹا اپنی دادی کا رضاعی بیٹا ھےاور اس کے بچوں کا رضاعی بھائی بن گیا ہے۔ اس لیے اب اسکا چچا اور خالہ کے بچوں کے ساتھ رشتہ نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین