عورت کو بے وقوف بنانا ہوا بہت آسان

0
عورت-کو-بے-وقوف-بنانا
It is very easy to fool a woman

خوبصورت عورت کو بے وقوف بنانا ہوا کتنا آسان

عورت کو بے وقوف بنانا بہت آسان کام ہے,
شادی شدہ خواتین اور خاص کر جن کے شوہر کسی دوسرے ممالک میں کام کرتے ہیں. ان سے گپ شپ لگانے کا بنیادی مقصد ان کی ہمدردی حاصل کرنا اور گناہ کے کام کی طرف جانا ہے.آپ سمجھدار ہیں گناہ کا کیا کام ہے۔
کچھ لوگوں کے کام یہ ہوتے ہیں ایک پوسٹ کردی کہ کتنا ٹائم ہوگیا شوہر کو دیکھے ہوئے ؟
اسکے بعد ہماری عقل سے پیدل خواتین خود اپنی زندگی کی داستان بتانے چلی آتی ہیں.
آج کل عموماً گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر عورت کے پاس صرف دو کام ہوتے ہیں
گھٹیا ترین ڈرامے دیکھنا جس میں عاشقی کا معیار اتنا گر گیا ہے کہ سسر. بہو. باس اور اسسٹنٹ., سالی, بہنوئی, دیور, بھابی کی بھی محبت دکھانے سے کوئی گریز نہیں. یا تو لڑکی پر اتنا ظلم دکھایا جاتا ہے کہ سسرال کے نام سے خوف آجائے عورت کو.
اور دوسرا کام موبائل فون پر استعمال کرنا.
لہذا یہ حضرات ایسی پوسٹس کے ذریعے باتوں کے بہانے ڈھونڈتے ہیں اور خواتین باتوں میں آجاتی ہیں کیونکہ کام تو کوئی ہوتا نہیں تو چلو جواب دینے میں کیا حرج ہے کوئی غلط بات تو نہیں کررہی میں.
لیکن میں مان ہی نہیں سکتا کہ ایک غیر مرد اور عورت کا بات کرنا کسی غلط مقام تک نہ پہنچے یہ کسی صورت ممکن ہو ہی نہیں سکتى.
آخر میں پھر یہ بات کہوں گا کہ اکثر لوگ یہ پوسٹ کرتے ہیں کہ شادی شده خواتین کو ترجیح اور بڑھتے ہوئے تعلقات کی وجہ کیا ہے ؟
تو اسکا آسان جواب یہ ہی بات تھوڑی تلخ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ شادی شدہ سے تعلقات بنانے کے بعد کوئی حد مقرر نہیں ہوتی اور ظاہر ہے شادی کا تو کوئی تصور ہی نہیں۔
خواتین سے درخواست ہے خدارہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ جیسا کہ میں نے بتایا بنیادی مقصد صرف غلط کام ہے. اسکے علاوہ کوئی دوستی , کوئی محبت , کوئی بہن بھائی کا رشتہ ممکن ہو ہی نہیں سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *