خطرناک بھڑ چلتی پھرتی موت

Need Assignment Writers Per Assignment 3000 Daily 1 Assignment

بھونڈ کا فوری علاج اور درد خِتم کرنے کا جگاڑ

بس کی چھت پر کبھی بھی سفرنہ کریں ۔پنجاب میں بس کی چھت پر سفر کرتے ھوئے بھونڈ ایک لڑکے کے منہ کے اندر چلا گیا اور منہ سے سیدھا معدہ اور پیٹ میں جاکر اس نے ڈنگ مارنے شروع کردئیے دیکھتے ہی دیکھتے 30 منٹ کے اندر لڑکے کی موت واقع ھوگئی اس لئے موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ماسک پہنے یا منہ بند رکھیں گرمی کے موسم میں اس نے لازمی ڈنگ مارنا ھوتا ھے لیکن اگر منہ میں چلی گئی تو پھر پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ھوگا….

افسوس سے احتیاط بہتر ھے

اج کی اس تحریر میں ہم اپ کو بھڑکے کاٹنے کا علاج بتائیں گے

اگر اپ کو بھڑ کاٹ جائے تو اپ نے مٹی کا تیل لے کر کاٹن کی مدد سے جہاں کاٹا ہو وہاں پر لگائیں انشاءاللہ درد فورا ختم ہو جائے گا اور سویلنگ بھی نہیں ہوگی اپنا اور اپنی فیملی کی صحت کا بھرپور خیال رکھیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم زنبور اس سے مراد بھیڑ ہے، زنبور مونث بھی استعمال کیا جاتا ہے، اور لغت میں زنبورکا لفظ بھی مستعمل ہے بعض اوقات شہد کی مکھی کو بھی زنبور کہا جاتا ہے۔ اس کی جمع ازسنا پیر اتی ہے ابن خالو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ زنبور کی دو اقسام ہیں۔

ایک جبلی اور ایک ساحلی زنبور کی جبلی قسم وہ ہے جو پہاڑوں میں سکونت اختیار کرتی ہے اس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے یہ پیدائش کی ابتدائی حالت میں کیڑے کی مصر ہوتا ہے پھر زنبور بن جاتا ہے یہ جانور اپنا گھر مٹی میں بناتا ہے جیسے شہد کی مکھی مٹی سے اپنا گھر بناتی ہے۔

زنبوراپنے گھر میں چار دروازے رکھتا ہے تاکہ چاروں طرف سے ہوا اس کے گھر میں پہنچتی رہے اس کے ایک ڈنگ ہوتا ہے جس سے وہ کاٹتا ہے اس کے غذا پھل اور پھول وغیرہ ہیں اس کے نر اور مادہ میں جسامت کے لحاظ سے ہی تمیز کی جا سکتی ہے کیونکہ نر جسامت میں مادہ سے بڑا ہوتا ہے۔

زنبور کی دوسری قسم سہلی ہے جو زمین میں اپنی سکونت اختیار کرتا ہے اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اور یہ اپنا گھر زمین کے نیچے مٹی نکال کر بناتا ہے جیسے چیونٹی اپنا گھر بناتی ہے۔

زنبورموسم سرما میں چھپ جاتا ہے کیونکہ سردی کی وجہ سے اس کی ہلاکت کا خطرہ ہوتا ہے۔ بس یہ موسم سرما میں مردہ کی طرح سو جاتا ہے۔ زنبور سردی کے لیے اپنی خوراک جمع نہیں کرتا لیکن چونٹیاں سردیوں کے لیے اپنی خوراک جمع کر لیتی ہی،ں جب موسم گرما آتا ھے تو یہ اپنے خواب گاہ سے باہر نکلتا ہے اور کمزوری کے باعث اس کی حالت خشک لکڑی کی طرح ہو جاتی ہے بس اللہ تعالی اس کے جسم میں دوبارہ روح پھونک دیتا ہے ۔

بس یہ پہلے کی طرح فربہ ہو جاتا ہے اس حشرہ کی مختلف اقسام ہیں جن کے رنگ اور جسم بھی مختلف ہوتے ہیں زنبور کے بعض اقسام کے جسم بہت لمبے ہوتے ہیں اور اس کی طبیعت میں حرص اور شرف پایا جاتا ہے