سردیوں میں روزانہ یہ 5 چیزیں خالی پیٹ کھانے سے جسم اندر سے مضبوط ہوتا ہے۔
how make healthy life with fruits
جسم کو مضبوط اور صحت مند کیسے بنائیں
سردیوں میں ہمارا نظام انہضام سست ہوجاتا ہے اور ماہرین کے مطابق ہمارے 80 فیصد مدافعتی نظام کا تعلق نظام انہضام سے ہوتا ہے، اس کے علاوہ ہم سردیوں کے موسم میں پانی کم پیتے ہیں جو جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ایسی حالت میں بیمار ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں خالی پیٹ کچھ غذائیں کھانے سے نہ صرف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ آپ دن بھر توانائی سے بھرپور بھی رہ سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں سردیوں میں خالی پیٹ ان چیزوں کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔پپیتا: پپیتا ہماری آنتوں کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ یہ پیٹ کے بہت سے مسائل کو ٹھیک کرتا ہے۔ جو لوگ خالی پیٹ کھاتے ہیں ان کے لیے پپیتا ایک سپر فوڈ ہے۔ پپیتا ہر موسم اور ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ آپ اسے آسانی سے اپنے ناشتے میں شامل کر سکتے...