ذراسی غفلت جانور کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے

0
How-Fog-Occurs-in-Furjanors-Causes-and-Prevention

خبردار فوگ فیور (سردی کا بخار) جان لیوا بیماری ہے

آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی آپ کے جانور کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ وجوہات اور بخار سے بچنے کی تدابیراس ارٹیکل میں ھیں

Fog Fever “فوگ فیور “سردیوں کا بخار

سردیوں کے چارہ جات کی لاعلاج اور جان لیوا بیماری

محکمہ لائیو سٹاک پچھلے چند سالوں سے اس بیماری کے متعلق آگاہی مہم چلا رہا ہے

فوگ فیور کیسے ہوتا ہے، وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر

موجودہ دنوں میں جب جانور کم پروٹین والے چارہ جات یا سبز چارے کی کمی کی وجہ سے زیادہ مقدار میں خشک چارہ جیسے توڑی، پرالی وغیرہ کھا رہے ہوں تو معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو ان کم پروٹین والے چارہ جات کے مطابق ڈھال لیتے ہے، لیکن جیسے ہی ایک دم سے سبز اور زیادہ پروٹین والا چارہ مثلاً لوسن، سرسوں اور خاص طور پر برسیم کھلایا جاتا ہے تو جانور ایک خطرناک، لاعلاج اور مہلک مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے

یہ مسئلہ کم پروٹین والے خشک چارہ جات کھانے والے جانوروں میں یکدم سبز اور پروٹین سے بھرپور چارہ کھانے کے 4 دن سے 10 دن تک ہوسکتا ہے

سبز اور زیادہ پروٹین والے چارہ جات میں پروٹین کا ایک جزو (امینو ایسڈ) ٹرپٹوفان (Tryptophan) ہوتا ہے، جس کو کم پروٹین والے خشک چارہ کھانے والے جانوروں کے معدے میں موجود مخصوص بیکٹریا ایک زہریلے کیمکل

3-methylindole (3-MI)

میں تبدیل کر سکتے ہیں

تھوڑی مقدار میں تو جسم اس کو برداشت کر لیتا ہے لیکن اگر معدہ میں اس کیمکل کی مقدار زیادہ پیدا ہو تو یہ پھپھڑوں میں پہنچ کر ان کو شدید نقصان پہنچاتا ہے

ایسے بیکٹیریا خشک اور کم پروٹین والا چارہ کھانے جانوروں کے معدے میں زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اور جیسے ہی ان کو یکدم زیادہ پروٹین ملتی ہے تو یہ زیادہ مقدار میں زہریلا کیمکل بنا سکتے ہیں،

جانور میں بیماری کی علامات

کیونکہ اس کیمکل سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اسی لیے بیماری کی علامت نمونیا جیسی ہوتی ہیں!!

سانس لینے میں دشواری/ کھینچ کر سانس لینا

جانور کھڑا رہتا ہے، بیٹھنے کی کی کوشش کرتا ہے لیکن پھپھڑوں کی سوزش اور درد کی وجہ سے بیٹھ نہیں پاتا

کھانسی، زکام، ناک سے ریشہ اور پانی

منہ سے زیادہ جھاگ کا گرنا

جانور کا الگ تھلگ، سست ہوجانا اور کھانا پینا کم کردینا

اکثر جانور کا ٹمپریچر نارمل ہی رہتا ہے بخار نہیں ہوتا، اور اگر ہو تو گائے بھینس میں بخار 103 تک ہی ہوتا ہے لیکن اوپر بیان کی گئی علامات ہوتیں ہیں۔

جانورں میں فوگ فیورکا علاج

کچھ جانور ایک دو دن میں خود ٹھیک ہوجاتے ہیں اور اس مسئلہ کا زیادہ شکار نہیں ہوتے، لیکن کچھ جانوروں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ حالانکہ سب جانوروں کو ایک ہی طرح کی خوراک دی جا رہی ہوتی ہے۔ اگر 100 جانوروں کا فارم ہو اور خشک چارہ کھا رہے ہوں اور اسی طرح اچھی پروٹین والے سبز چارے ایک دم سے شروع کروا دئیے جائیں تو 50 جانور بیمار ہوسکتے ہیں اور 30 جانور اس بیماری سے مر بھی سکتے ہیں۔

کیونکہ یہ کیمکل پھپھڑوں پر اثر کرتا ہے اس لیے نمونیا اور سانس کی بیماری والی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا جو اس زہریلے کیمیکل کو ختم کرسکے۔ اللہ نہ کرے اگر یہ مسئلہ جانوروں میں ہو جائے تو کوئی دوائی، کوئی ٹیکہ، ڈرپ بوتل کچھ بھی علاج نہیں ہے۔ اور اگر جانور کو یہ بیماری ہو جائے تو 6-8 گھنٹے میں جانور مر بھی سکتا ہے۔ اس لیے احتیاط ہی علاج ہے!

جانور کو خوراک کونسی دیں

جانور لوسن, برسیم, سرسوں وغیرہ کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے وہ زیادہ کھاتے ہیں اور بیمار ہوسکتے ہیں

جانور بھوکا ہو اور بہت زیادہ مقدار میں اچھی پروٹین والا سبز چارہ کھا لے تو بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے

جانور کیلےاحتیاطی تدابیر

انتہائی چھوٹی سی احتیاط ہے، بس آپ نے خیال رکھنا ہے اور کوئی پریشانی نہیں

“جانور کم پروٹین والی خوراک، چارہ کھا رہا ہو اور ایک دم سے اچھی پروٹین والا چارہ دیا جائے تو اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے”

کوشش کریں کہ نئے چارے کو مکمل تبدیل کرنے میں 10-12 دن لگائیں، تھوڑی مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ خوراک تبدیل کریں تاکہ معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو اس تبدیلی کے مطابق ڈھال سکیں

اس بیماری کو فوگ فیورکا نام کیوں دیا گیا ھے

اس بیماری کو فوگ فیور Fog Fever کہتے ہیں، پاکستان میں اس کو سردیوں کا بخار بھی کہا جاتا ہے۔

فوگ fog دھند کو کہتے ہیں دھند کا اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں-

فوگ (foggage, fog) چارے کو بھی کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس بیماری کا نام فوگ فیور ہے

یہ بیماری ‘”فوگ فیور'” لاعلاج ہے لیکن اگر چھوٹی سی احتیاط کی جائے تو اس بیماری سے مکمل طور پر بچا جا سکتا ہے

فوگ فیورکی بیماری میں جانور کو کونسا چارہ دینا چاھیے ؟

چارہ ایک دم تبدیل نہ کریں، جو چارہ استعمال کر رہے ہیں اس کو نئے چارے سے آہستہ آہستہ تبدیل کریں

برسیم کو ہمیشہ خشک چارہ کے ساتھ ملا کر دیں

برسیم سرسوں وغیرہ کو کاٹ کر چند گھنٹے ایسے ہی پڑا رہنے دیں تاکہ اس میں نمی کی مقدار کچھ کم ہوسکے

زیادہ نمی پانی والے چارے سے جانور کو اپھارہ بھی ہوسکتا ہے

جانور کو رات کا ٹھنڈا پانی نہ پلائیں، تازہ پانی پلائیں، رات کو پانی کے برتن، کھرلیاں خالی کر تاکہ کہیں جانور خود ہی ٹھنڈا پانی نہ پی لیں

How Fog Fever Occurs, Causes and Prevention

دودھ نکالنے کے بعد جانور کو تازہ پانی ضرور پلائیں

جانوروں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں

بیماری بہت خطرناک ہے لیکن احتیاط بہت چھوٹی سی ہے کہ سردیوں کا چارہ ایک دم سے تبدیل نہ کریں۔

اس چھوٹی سی کام کی بات کو شئیر کردیں تاکہ پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچ جائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *