یہ ایک گلاس نہیں پوری خون کی بوتل ہے!

0
Different types of hair loss in men and women and their solutions

یہ ایک گلاس نہیں پوری خون کی بوتل ہے!



یہ نسخہ مجھے میرے شوہر کے دوست کی اہلیہ نے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کےشوہر کا ٹائیفائیڈ بگڑ گیا‘ بہت زیادہ کمزوری ہوگئی‘ خون کی انتہائی کمی کے باعث ٹانگوں پر بھی کھڑا نہیں ہوا جاتا تھا۔ مزید کہنے لگی کہ ان کی یہ حالت کسی سے بھی دیکھی نہیں جاتی تھی‘ پھر ہمیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا‘ یقین کیجئے اس کا ایک گلاس پینا ایک بوتل خون لگوانے جیسا ہے‘ چند دن شوہر کو استعمال کروایا‘ ان کی رنگت پیلی سے سرخ و سفید ہوگئی‘ جسم میں طاقت آگئی اور معمول کی زندگی جینا شروع ہوگئے۔
جب میں نے ان سے یہ ٹوٹکہ سنا تو لکھ لیا‘ انہی دنوں میری بیٹی بیمار ہوئی اسے بھی ٹائیفائیڈ ہوا‘ بہت زیادہ کمزوری ہوگئی‘ ہم نے اپنی بیٹی کو بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کروایا‘ یقین کیجئے بھابھی نے کہا تھا سوفیصد ویسے ہی تھا‘ میری بیٹی چند دنوں میں ہی بالکل ٹھیک بلکہ اس کی صحت پہلے سے بھی بہت بہتر ہوگئی۔ رنگ بالکل نکھر گیا۔ پھر اس کے علاوہ میں نے بے شمار کو بتایاجس نے بھی استعمال کیا اسے بے حد فائدہ ہوا۔آپ بھی بنائیے‘ خود بھی پیجئے اپنی نسلوں کو بھی ضرور استعمال کروائیے‘ انتہائی مفید‘ بے ضرر اور دنوں میں اثر دکھانے والا ٹوٹکہ ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے: ھوالشافی:ایک عدد انار قندھاری لیں‘ اس کے دانے نکال کر اس کو ایک کلو نیم گرم دودھ میں ڈال دیں‘ اب اس میں ایک چمچ دہی کا ڈال کر دہی جمانے کیلئے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اس کو شیک کریں جیسے لسی بناتے ہیں ‘ا س کی بہترین گاڑھی لسی بنائیں‘چاہیں تو حسب ضرورت میٹھا ڈال سکتے ورنہ ایسے ہی گھونٹ گھونٹ نہار منہ جتنا حسب طبیعت پی سکتے ہیں اتنا ہی پیجئے۔ روزانہ پینے کی مقدار میں تھوڑا تھوڑا اضافہ کرتے جائیں۔ چند دن یہ مشروب پئیں ‘ لوگ خود آپ کو دیکھ کر بتائیں گے کہ آپ کے اندر کیسی خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ آپ کی رنگت میں ‘ وزن میں‘ چہرے کے خدوخال میں‘ جلد کی چمک میں‘ چال میں‘ ڈھال میں‘ اٹھنے بیٹھنے میں‘ چلنے میں‘ صرف چند دن پی لیں۔یہ مشروب صرف بیمار افراد کیلئے نہیں آپ بیمار نہیں ‘ آپ بھی استعمال کیجئے کبھی بیمار نہ ہوں گے‘ جسم خون نہیں بنارہا‘ پینا شروع کردیں‘ خون بننا شروع ہوجائے گا‘ جگر ‘ معدہ کے امراض کا انتہائی لاجواب علاج‘ ہائی بلڈپریشر کے حامل افراد ضرور پئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *