جنات یورپ میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے پاس کیوں نہیں آتے؟
تحقیق
یورپ میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے پاس جنات کیوں نہیں آتے؟ ? ????
ایک اھم وجہ یہ ھے کہ ان میں سے اکثر جن مسلمان ہیں اور وہ غیرمذہبی لڑکیوں کو پسند نہیں کرتے۔ دوسرا، یورپ میں ہر عورت یا نوجوان لڑکی کا ایک بوائے فرینڈ ہوتا ہے، اس لیے وہ عورت یا لڑکی خود کو تنہا نہیں پاتی۔ پھر عورتیں یا لڑکیاں رات کو درخت کے نیچے اکیلی نہیں رہتیں، اس طرح جن کو موقع ھی نہیں ملتا۔
دوسرا، پاکستان کی طرح، خواتین یا لڑکیاں نہانے کے بعد بال کھول کر نہیں گھومتی ہیں۔ یورپ میں تمام خواتین یا لڑکیاں کام کرتی ہیں، اس لیے وہ شاور کرتی ہیں، اپنے بالوں کو جلدی سے خشک کرتی ہیں، بالوں کو باندھ کر کام پر جاتی ہیں۔
پھر یورپ میں عورتیں یا لڑکیاں عبادت کے لیے مزاروں پر نہیں جاتیں،جھاں پر اکثر پڑوسی جنوں کی حکومت ہوتی ہے، اس لیے وہ جنات سے محفوظ رہتی ہیں۔ دوسرا، یورپ میں رات کو بلب ہر جگہ ہوتے ہیں۔ اندھیرے کا کوئی تصور نہیں۔ زیادہ تر جن روشنی سے بھاگتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر کسی عورت یا نوجوان لڑکی کو جنات لگ جائیں تو وہ پادری کے پاس جانے کے بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کرتی ہے اور ڈاکٹر جلدی سے جنوں کو نکال دیتا ہے۔
چونکہ یورپ میں پیروں اورفقیروں کو خواتین اور نوجوان لڑکیوں سے ملنے کا موقع نہیں ملتا، اس لیے ان میں سے زیادہ تر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ہجرت کر چکے ہیں۔